- مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی چنائی کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں نے حملے کیے ہیں اور گاڑیوں اور زیتون کے درختوں کو آگ لگا دی ہے۔ ایک مقامی عہدے دار کے مطابق ان حملوں میں ایک امریکی صحافی سمیت 12 فلسطینی زخمی ہوئے۔
- سعودی عرب کے شہر ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری کی تدفین اُن کے آبائی علاقے باجوڑ میں کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ رضوان اللہ آٹھ ماہ قبل محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب گئے تھے۔
- ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے سپیس ایکس کے تعاون سے ایک ایسی کار بنائی ہے جو تھرسٹرز کی مدد سے ہوا میں اچھل سکتی ہے۔ تاہم ناقدین اس کی کمرشل قدر اور عملی افادیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
- حکام نے پہلے اس شخص کا منشیات کا ٹیسٹ کیا جس میں کوکین کے اثرات مثبت پائے گئے۔ اس کے بعد اس مشتبہ شخص کے سوٹ کیس کو تفصیلی چیک کیا گیا۔ اگرچہ سوٹ کیس سے منشیات برآمد نہیں ہوئیں تاہم اس میں وائپرز اور ریٹل سمیت کئی زہریلے قسام کے سانپ، چھپکلیاں یہاں تک کے ایگوانا بھی موجود تھے۔
- عراق میں جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو نہ صرف معاشرتی دباؤ بلکہ قانونی تحفظ اور انصاف کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ خواتین کے مطابق، پولیس سمیت بعض ادارے ان کی شکایات پر مؤثر کارروائی نہیں کرتے، جبکہ بدنامی کے خوف سے بہت سے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ خواتین کے […]
- کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومتِ سندھ کے حوالے کر دی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ کمیشن اس قتل سے متعلق الجھی ہوئی گتھی سلجھانے میں کامیاب رہا ہے یا نہیں۔
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے ’اللہ کے حساب کتاب (محاسبات الہی) کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی طاقت‘ قرار دینے کے دعوے کے بعد حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع ابلاغ اور اداروں میں اِس تصور کی وضاحت کے لیے بحث شروع ہو گئی ہے۔
- وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا نے تصدیق کی ہے کہ وہ بار کا امتحان پاس کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
- میرٹھ کی ایک عدالت نے اپنے شوہر کے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے انھیں ایک ڈرم میں بھرنے کے مقدمے میں ایک خاتون مسکان اور ان کے ساتھی ساحل کو سزائے موت سنا دی ہے۔
- یہ پیش رفت ایسے وقت میں بھی سامنے آئی ہے جب روس اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان سیاسی، سفارتی اور سکیورٹی سطح پر روابط میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ماسکو افغانستان سے متعلق علاقائی سفارتکاری میں بھی زیادہ سرگرم دکھائی دیتا ہے۔